Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدایوں کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 8افراد ہلاک

    بدایوں- -  - -اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں آتشبازی کا سامان تیارکرنیوالی فیکٹری میں خوفناک دھماکہ سے عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ حادثے میں 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سول لائنز تھانہ علاقے کے رسولپور گاؤں میں پٹاخہ فیکٹری قائم تھی جہاں آتشبازی کا سامان تیار کرتے وقت زوردار دھماکہ ہوگیا ۔ آواز کئی کلو میٹر دور تک سنائی دی۔ فیکٹری میں کام کرنے والے کئی کارکنوں کے جسم کے اعضا ء ہوا میں بکھر گئے۔ ایس ایس پی سمیت ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں:- - - -بابری مسجد کیس کےفریق اقبال انصاری کوجان سے مارنےکی دھمکی دینے والا گرفتار

شیئر: