اونٹ نے بچے کی لی جان
اتوار 28 اکتوبر 2018 3:00
بیکانیر۔۔۔۔راجستھان میں ضلع بیکانیر کے نیاشہر تھانہ علاقے میں آج اچانک ایک اونٹ نے بچے کی جان لے لی۔پولیس ذرائع کے مطابق بجرنگ دھورا گاؤں کا رہنے والا مقبول اپنے والد احمد کے ساتھ مزدوری کے لئے اونٹ گاڑی لے کر صبح پوگل مارگ میں واقع سبزی منڈی جارہا تھا کہ اچانک اونٹ بے قابو ہوگیا اور اس نے مقبول کا سر منھ میں دباکر ہلاک کردیا۔ اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس اورامدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اونٹ کا قابو کیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔