Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’سندھ: نیب سے خوفزدہ افسران کام کرنے پر تیار نہیں‘‘

لاڑکانہ:  سندھ کے وزیر بلدیات اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے اعتراف کیا ہے کہ صوبائی حکومت کے افسران نیب سے خوفزدہ ہیں اور کام کرنے پر تیار نہیں۔ ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بیٹی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد صوبائی وزیر سعید غنی نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے نیب پر سخت تنقید کی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو صوبے میں ہر جگہ تحقیقات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن ہوئی ہے تو تفتیش ضرور ہونی چاہیے خواہ وہ میرے یا وزرا ہی کے خلاف کیوں نہ ہو تاہم نیب جس طرح سے سندھ کو نشانہ بنا رہا ہے اس سے سرکاری کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ کوئی بھی افسر کام اور فیصلہ کرنے کو تیار نہیں کہ کہیں نیب انہیں تنگ کرنا شروع نہ کردے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں نیب سندھ میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -’’فاروق ستار کا مستقبل عوام اور کارکنان کے ہاتھ میں‘‘

شیئر: