کچروں کے ڈبوں سے پاک شہر قائم کرنے کا منصوبہ
طائف۔۔۔۔وزارت بلدیات و دیہی امور نے مملکت کے تمام شعبوں کو کچروں کے ڈبوں سے پاک منصوبے پر عملدرآمد کی تیاریاں شروع کردیں۔منصوبہ تدریجی طور پر نافذ کیا جائیگا۔ مختلف شہروں اور قصبوں کے منتخب محلوں سے اس کا آغاز ہوگا۔ اس حوالے سے آگہی مہم کا بھی اہتمام کیا جائیگاتاکہ زیادہ سے زیادہ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔