مشہور فکشن نگار پروفیسرقاضی عبدالستارانتقال کرگئے
نئی دہلی۔۔۔۔اردو کے مشہور فکشن نگار،پدم شری ایوارڈ یافتہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے سابق استاد پروفیسر قاضی عبدالستار کا مختصر علالت کے بعد87برس کی عمر میں آج دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ان کے انتقال کی خبر سے اردو ادب کی دنیا میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔انہوں نے" شکست کی آواز"، "مجو بھیا"، "غبارِ شاب"، "صلاح الدین ایوبی" ،" داراشکوہ"، "غالب" ، "حضرت جان پیتل کا گھنٹہ" ، "بادل" جیسے ناول تحریر کئے۔ انہیں 1947میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔ان کی تدفین علی گڑھ میں ہوگی۔ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ قاضی عبد الستار کے متعدد شاگرد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں