Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ: آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹس

اسلام آباد:  سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو فائل سمیت فوری طور پر طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے ٹرانسفر کی وجوہات سے لاعلمی کا اظہار کیا جس پر سپریم کورٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو آج ہی طلب کیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی وجوہات پر آئی جی جیسے افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ریاستی اداروں کو اس طرح کمزور اور ذلیل نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت وجوہات بتائے آئی جی کو کیوں ٹرانسفر کیا؟ سنا ہے کسی وزیر یا سینیٹر کے بیٹے کا مسئلہ چل رہا تھا، کیا ملک میں قانون کی حکمرانی ایسے قائم ہوگی؟۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ سینیٹر اعظم سواتی کا اپنے فارم ہاوس کے قریب خیمہ بستی میں مقیم افراد سے تنازع چل رہا تھا۔ اعظم سواتی ان خیموں میں مقیم افراد کو بے دخل کرنے کے لیے مبینہ طور پر پولیس پر دباؤ ڈال رہے تھے ۔
مزید پڑھیں:- -  - -سعودی اور ایرانی باشندوں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت

شیئر: