Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی : لکھنؤ سمیت5شہروں میں چلیں گی’’زعفرانی‘‘ بسیں

لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج پیر کو 54زعفرانی بسوں کو اپنے بنگلے کالی داس روڈ سے ہری جھنڈی دکھا کر رخصت کیا۔ یہ بسیں، لکھنؤ، کانپورسمیت 5شہروں میں چلیں گی۔ 15جنوری سے 4مارچ تک بھگوا رنگ کی یہ بسیںپریاگ راج( الٰہ آباد) کے کمبھ میلے میں آنیوالے مسافروں کیلئے مفت چلائی جائیں گی۔علاوہ ازیں معمول کی 450بسیں پریاگ راج کے 2اہم بس اسٹیشنوں سول لائن اور زیر و روڈ سے چلیں گی۔ لکھنؤکو11بسیں، کانپور کو10، پریاگ راج( الٰہ آباد) کو 10، وارانسی کو10اورگورکھپور کو 10زعفرانی بسیں فراہم کی گئیں۔روڈ ویز کے رابطہ عامہ آفیسر انور نجار نے بتایا کہ عالم باغ بس ٹرمینل سے آنند وہار بس ٹرمینل دہلی کے درمیان 3بسیں چلیں گی۔ قیصر باغ بس اسٹیشن اور گورکھپور کے درمیان 2بسیں ، عالم باغ ٹرمینل اور پریاگ راج کے درمیان  2،اجودھیا اور کانپور کیلئے 2بسیں چلاکرینگی۔ 5راستوں پر لکھنؤ سے 11بسوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔واضح ہو کہ وزیر اعلیٰ جن54زعفرانی بسوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ہے ان میں سے 51بسیں کمبھ میلے کیلئے مختص ہونگی۔
مزید پڑھیں:-  - - -اجودھیا معاملہ:68سال سماعت کے بعد صرف 2فیصلے؟

شیئر: