پیپلز پارٹی اے پی سی میں شرکت کریگی
اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس سوا ل پر کہ کیا پیپلز پار ٹی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی؟ پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں ان کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی میں ضرور شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ جے یو آئی ف آل پارٹیز کانفرنس 6 نومبر کو طلب کر رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں کے رہنماو¿ں سے رابطے کررہے ہیں۔