سیلاب کے باعث طائف تربہ روڈ بند
جدہ۔۔۔مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ سیکیورٹی آپریشن کے قومی مرکز نے سیلاب کے باعث طائف تربہ روڈ دونوں طرف سے بند کردیا ہے۔ اس شاہراہ کے مسافروں کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب الہدا روڈ دونوں طرف سے کھول دیا گیا۔