Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو آر 17 نیو اسمارٹ فون لانچ‎

اوپو کمپنی کی جانب سے جاپان میں پہلا ان ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کو اوپو آر 17 نیو نام دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 6.4 انچ امولڈ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 660 پراسیسر ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے جبکہ فرنٹ پر 25 میگاپکسل کا سیلفی شوٹر دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3600 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔فون کی قیمت 345 ڈالر ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: