پاکستان صحت کے حوالے سے بہت پیچھے ہے ، عالمی ادارہ صحت
اسلام آباد...اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیائی خطے میں صحت کے شعبے میں بہت پیچھے ہے۔ پاکستان میں صحت کے شعبے میں گزشتہ 18 سال کے دوران بہتری آئی ہے تاہم اسے اس خطے میں ابھی مزید کام کرنا ہے۔ رپورٹ میں ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ 2000 میں زچگی کے دوران شرح اموات پاکستان میں 0.29 فیصد تھی جو اب کم ہوکر 0.16 ہوگئی ہے۔2030 تک یہ شرح 0.075 تک پہنچ جائے جس کو ہدف مقرر کیا گیا ہے۔امراضِ قلب، کینسر، ذیابیطس، دائمی سانس کی بیماری سے ہلاکتوں کی شرح 2000 میں 27.8 فیصد تھی جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہ اب 24.7 فیصد پر ہے تاہم اسے 2030 تک 17 فیصد تک ہونا ہے۔