Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کو گدھا کہنے پر کویتی ماں کو سزا

ریاض۔۔۔ کویت کی ایک عدالت نے بیٹے کو "گدھا" کہنے پر کویتی ماں کو ایک ماہ قید بامشقت سنا دی۔ القبس اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بچوں کے باپ نے بدزبانی سے عاجز آکر عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔ باپ نے عدالت سے فریاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی بیوی بچوں کو ہوم ورک کراتے وقت انتہائی نازیبا استعمال کرتی ہے۔ اس کا تکیہ کلام ہی یہ ہو گیا ہے کہ اے گدھے اٹھ ہوم ورک کر لے۔عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر ماں کو ایک ماہ قید بامشقت کی سزا دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

شیئر: