Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر بیٹریاں تیار کرنے کا منصوبہ

جمہوریہ چیک ...... جمہوریہ چیک کی کمپنی نینو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر سپر بیٹریاں تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ان بیٹریوں میں اتنے چھوٹے پرزے لگے ہونگے جسے انسانی آنکھ بھی نہیں دیکھ سکے گی۔ یہ زیادہ موثر ، دیرتک چلنے والی، سستی، ہلکی اور زیادہ محفوظ ہونگی۔ کمپنی نے کہا کہ وہ جمہوریہ چیک اور پھر سلواکیہ میں قائم فیکٹریوں میں اسے تیار کیا جائیگا۔نینو ٹیکنالوجی سے بیٹریوں میں لگائے گئے الیکٹروڈز کا سائز اور سطح بڑھائی جاسکتی ہے اور انہیں اسفنج کی طرح بنایا جاسکتا ہے تاکہ ان میں زیادہ سے زیادہ توانائی جذب ہوسکے اور یوں اس میں بجلی کے اسٹوریج کی گنجائش میں زبردست اضافہ ہوگا۔ خیال ہے کہ یہ فیکٹریاں چند ماہ میں ایسی بیٹریاں تیار کرنا شروع کردینگی۔ ان بیٹریوں کو بجلی سے چلنے والی کاروں اور گھروں کو روشنی فراہم کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 

شیئر: