58ججوں کی ترقی اور تقرری کے شاہی فرامین کا اجراء
یکم نومبر2018ء بروز جمعرات سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار ــ’’عکاظ‘‘ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭58ججوں کی ترقی اور تقرری کے شاہی فرامین کا اجراء
٭سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے محکمہ خفیہ کے عہدیداروں سے ملاقات کر کے ترکی کا 72گھنٹے کا دورہ مکمل کر لیا
٭سعودی قومی آمدنی تیل کے ماسواء ذرائع سے 48فیصد بڑھ گئی، مجموعی آمدنی 663ارب ریال ہوئی
٭سالِ رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران یومیہ 3466تارکین وطن نے سعودی لیبر مارکیٹ کو خیر باد کہا
٭قانون محنت کے ماتحت ملازمین کو تنازع مصالحت کے ذریعے نمٹانے کی انتہائی مدت 21روز مقرر
٭حزب اللہ لبنان کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، اسے غیر مسلح کرنا بین الاقوامی مطالبہ ہے،اقوام متحدہ
٭حوثیوں کو غیر مسلح کرنا اور سعودی عرب پر حملے بند کرانا ہونگے ، امریکی وزیر خارجہ
٭ڈبلیو ڈبلیو ای کے کھلاڑی ریاض پہنچ گئے ، منتظمین نے جان سینا اور برائن کا متبادل تلاش کر لیا
٭2017ء کے دوران مملکت میں سینے کے کینسر میں 1826خواتین مبتلا ہوئیں
٭بیٹے کو گدھا کہنے والی کویتی خاتون کو ایک ماہ قید بامشقت کی سزا