پاکستان بزنس سنٹر کویت کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر آگہی سیمینار
محمد عرفان شفیق۔ کویت
کینسر انتہائی موذی اور جان لیوا مرض ہے، اس کی کئی اقسام ہیں اور یہ جسم کے مختلف حصوں کو متاثر کرتا ہے۔ان اقسام میں بریسٹ کینسر بہت ہی خطرناک مرض ہے جو دنیا بھر میں خواتین میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس مہلک بیماری سے آگاہی کیلئے انٹرنیشنل اسکول و کالج خیطان میں بریسٹ کینسر آگہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
-
کویت کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
پاکستان بزنس سنٹر کویت اس آگاہی مہم کے سپانسر تھے اور اسکی برینڈنگ و پرنٹنگ میں الحافظ کمپنی نے مکمل تعاون کیا جبکہ ڈاکٹرشجاع الدین صدر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹر ان کویت نے بھی اپنی جانب سے مکمل کنسلٹنسی فراہم کی۔ اس آگاہی مہم میں ادارہ کی طالبات، اساتذہ اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سینئر ڈاکٹر فاطمہ قریشی جو صباح اسپتال گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرار کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں، انتہائی معلوماتی اور جامع لیکچر دیا اور طالبات کے سوالات کے بڑے موثر جوابات دئیے۔ اس موقعہ پربریسٹ کینسر سے آگاہی کے متعلق ایک دستاویزی فلم بھی پروجیکٹر سکرین پر چلائی گئی۔ ڈاکٹر فاطمہ قریشی نے بریسٹ کینسر، اس کی اقسام، حفاظتی تدابیر اور علاج کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا جس کے بعد سوالات وجوابات کا سلسلہ شروع ہوا۔خواتین اساتذہ اور طالبات کے ڈاکٹر فاطمہ قریشی نے بڑے تسلی بخش اور جامع جوابات دیئے۔
-
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
آخر میں اسکول کی وائس پرنسپل عظمی عامر اور پرنسپل کرنل(ر) انجم مسعود نے ڈاکٹر شجاع صدر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت اور حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر اور ڈاکٹر فاطمہ قریشی کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔حافظ محمد شبیر کی طرف سے انہیں یادگاری شیلڈز دی گئیں۔انٹرنیشنل اسکول و کالج کی وائس پرنسپل عظمی عامر اور پرنسپل کرنل (ر) انجم مسعود کی طرف سے ڈاکٹر شجاع الدین حافظ محمد شبیر اور ڈاکٹر فاطمہ قریشی کا شکریہ ادا کیا گیا اور امید ظاہر کی کہ آگہی سیمینارز کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔طالبات میں الحافظ کمپنی کی جانب سے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے سلسلہ میں بنائے گئے معلوماتی کتابچے ، پین، بیج اورگفٹس تقسیم کئے گئے۔
-
کویت کی مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں
سیمینار کے اختتام پر حافظ محمد شبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ انٹرنیشنل اسکول و کالج کے پرنسپل کرنل (ر) انجم مسعود کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بہت ہی اچھا اقدام لیا۔وہ ڈاکٹر شجاع الدین صدر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت اور ڈاکٹر فاطمہ قریشی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پروگرام کو اس حد تک کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہیں اندازہ نہیں تھا کہ آگہی سیمینار کو اتنی زیادہ پذیرائی حاصل ہو گی۔600 سے زائد خواتین نے پروگرام میں شرکت کی خواہش ظاہر کی جبکہ 200 شرکاء کا بندوبست کیا گیا تھا۔ وہ طارق نذیر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کی اور آئندہ بھی ان شاء اللہ ایسے معلوماتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ڈاکٹر شجاع الدین صدر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرنسپل انٹرنیشنل اسکول و کالج کے شکرگزار ہیں جنہوں نے سیمینار کیلئے جگہ فراہم کی۔وہ حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آگہی سیمینار کا اہتمام کیا اور بچیوں میں معلوماتی کتابچے سمیت دیگر اشیاء تقسیم کئے۔
کرنل (ر) انجم مسعود پرنسپل انٹر نیشنل اسکول و کالج نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر اور ڈاکٹر شجاع الدین صدر ایسوسی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اتنے اہم موضوع پر سیمینار کیلئے ان کے اسکول کا انتخاب کیا۔