دبئی میں انڈیا، یو اے ای پارٹنر شپ سمٹ
نمائندہ اردو نیوز۔دبئی
دبئی میں انڈین بزنس لیڈر فورم کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں انڈیااور یو اے ای پارٹنر شپ سمٹ کا دو روزہ سیمینار منعقدہوا جس میں ایجوکیشن سیمی اینڈ اسکلیڈ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو باہمی طور پر کرنے کیلئے انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔آسام ‘ دہلی ‘پنجاب اور ویسٹ بنگال انڈیا کے صوبوں کو زیر غور رکھا گیا۔وہاں سے آئے انڈین وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے صوبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور انڈیا ومتحدہ عرب امارات کے باہمی روابط پر اظہار خیال کیا۔تقریب سے صدر بی ایل ایف ڈاکٹر رام بوکسانی ‘قونصل جنرل شری ویپل ‘سدھیش اگروال ‘ڈاکٹر حامد ‘مسٹر میانک جالان ‘عبداﷲ اویس ‘نوریپ سنگھ سوری ‘چندرہ موہن ‘من پریت سنگھ بادل ‘محترمہ ریم الہاشمی ‘نوردیپ سنگھ سوری ، عبداﷲ صالح ‘ جمال سیف الجروان ‘پارس شہداد پوری ‘منیش سنگھال اور دیگر نے خطاب کیا۔