اللیث کے سیلاب میں ہندوستانی بہہ گیا
اللیث ۔۔۔۔مشرقی اللیث کی وادی منسی کے سیلاب میں ایک ہندوستانی کارکن بہہ گیاجبکہ چھوٹے ٹرک پر سوار 4دیگر افراد زندہ بچ گئے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ وادی منسی 5افراد چھوٹے ٹرک پر سوار ہوکر گزر رہے تھے ، سیلاب اسے بہا لے گیا تاہم 4افراد کو بچالیا گیا۔ ایک ہندوستانی کارکن کی لاش جائے وقوعہ سے 4کلومیٹر دور پڑی پائی گئی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے لاش سرد خانے میں محفوظ کرادی۔