Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام مندرکی تعمیر کیلئے آر ایس ایس کی سپریم کورٹ کو تحریک چلانے کی دھمکی

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ کی جانب سے اجودھیا کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کئے جانے کے بعد بیان بازیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راکیش سنہا نے اس معاملے پر پرائیویٹ ممبر بل لانے کی بات کہی ۔آل انڈیا ایگزیکٹیو ڈویژن کے 3 روزہ اجلاس کے بعد آر ایس ایس کے جنرل سیکریکٹری بھیا جی جوشی نے کہاکہ مندرکی تعمیر میں بہت تاخیر ہو چکی ہے۔ انہوں  نےدھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ عدالت ہندو سماج کے جذبات کو سمجھنے کی کوشش کرے۔ فیصلہ میں تاخیر سے ہندوسماج بے عزتی محسوس کررہا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو مندر کی تعمیر کیلئے پھر تحریک چلائی جائیگی ۔اس معاملے کو ٹالنا عدالت کے دائرۂ اختیار میں ہےتاہم عدالت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس پر غور کرے اور ہندو ؤں کے عقیدے اور جذبات کا خیال رکھے۔آر ایس ایس نے کہا کہ گزشتہ30 سال سے تحریک چل رہی ہے  ہمیں امید ہے کہ عدالت ہندوؤں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے فیصلہ جاری کریگی۔ بھیا جی جوشی نے رام مندرکی تعمیر پر حکومت کے ذریعہ آرڈیننس لانے کے مطالبہ پر کہا کہ جن کو یہ مطالبہ کر نا ہے وہ کریں لیکن فیصلہ کرنا حکومت کا کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت یا بی جے پی پر دباؤ بنانے کی بات نہیں ، یہاں آ پس میں اتفاق رائے ضروری ہے۔ممبئی میں منعقدہ آر ایس ایس کے اجلاس میں بی جے پی صدر امیت شاہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرامیت شاہ نے سنگھ سربراہ موہن بھاگوت سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں  نے رام مندر سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کی۔
مزید پڑھیں:- - -  -96سالہ خاتون کا کارنامہ؟
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: