مملکت کے خلاف ہرزہ سرائی پر سعودی ولی عہد سے لبنانی وزیر داخلہ کا اظہار معذرت
ریاض- - - - لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المشنوق نے لبنانی اخبار میں سعودی عرب کے خلاف ہرزہ سرائی پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بیروت میں سعودی سفیر سے معذرت کرلی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبنان سعودی عرب کی توہین گوارہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ایک لبنانی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کے اپنے افکار، خواب ، تصورات ہیں ان سے اختلا ف ہوسکتا ہے لیکن جمال خاشقجی کے قتل کو بنیاد بنا کر ان پر نکتہ چینی ناقابل برداشت ہے۔ ہمارے لئے یہ بات ناقابل قبول ہے کہ سعودی سفیر کی لبنان میں اہانت کی جائے۔ انہو ںنے کہا کہ میں تمام لبنانی شہریوں کی جانب سے سعودی ولی عہد اور سعودی سفیر ولید البخاری سے لبنانی اخبار کے واقعہ پر معذرت کرتا ہوں۔