بہار:غیر ملکی سیاح کی نعش درخت سے لٹکی ملی
نئی دہلی۔۔بہار کے گیا ضلع کے بودھ گیا قصبہ میں آسٹریلیا کے سیاح کی لاش ایک درخت سے لٹکی پائی گئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ انل کمار نے کہا کہ لاش کی شناخت 33سالہ ہیتھ ایلن کے طور پر کی گئی جو سڈنی کے مضافاتی علاقہ ویسٹ میڈ کی رہائشی ہے۔اس واقعہ کا اس وقت علم ہوا جب راجا پور علاقہ سے گزرنے والے مقامی باشندوں نے لاش پیڑ سے لٹکی دیکھی۔پو لیس نے دعویٰ کیا کہ لاش کے پاس سے خود کشی تحریر بھی ملی ہے۔تحریر میں ایک فون نمبر بھی درج ہے کہ اس نمبر پر فون کر کے اس کی موت کی اطلاع اس کی بہن کو دے دی جائے۔