نہرو میموریل میں4دانشوروں کی تقرری پر تنازع
نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی جانب سے نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری سوسائٹی میں 2 صحافیوں سمیت 4 دانشوروں کی تقرری کے بعد تنازع پیدا ہو گیا۔ذرائع کے مطابق نئی سوسائٹی ارکان میں صحافی رام بہادر رائے، سابق سیکریٹری خارجہ ایس جئے شنکر، صحافی ارنب گوسوامی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ وِنے سہسربدھے کو شامل کیا گیا۔رام بہادر رائے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس کے بھی چیئرمین اور سہسربدھے کونسل فار کلچرل ریلیشن کے صدر ہیں۔