Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میمن ویلفیئرسوسائٹی کا فیملی اجتماع، سالانہ رپورٹ اور آئندہ کے پروگراموں سے آگاہی

ہونہار طلباء کیلئے وظائف ، ضرورت مندوں کی امداد ـ" ماسا" کی اولین ترجیح ہے ، تقریب سے شرکاء اظہار خیال
 محمد عامل عثمانی ۔ مکہ مکرمہ
     میمن ویلفیئرسوسائٹی’’ ماسا’’ نے کمیونٹی کی فیملیز کے لیے سالانہ  تقریب کا اہتمام  کیا جس میں مکہ مکرمہ  ، طائف اور جدہ  سے سوسائٹی کے عہدیداروں کے علاوہ جدہ بزنس کمیونٹی اور دیگر شہر کے معززین  نے شرکت کی ۔ماسا کے سیکرٹری جنرل طیب موسانی نے گزشتہ سال کی تمام تقریبات کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ  او ر آئندہ برس کیلئے  تقریبات کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی۔ مخیر حضرات سے گذارش کی کہ آگے آئیں اور دل کھول کر فلاحی کاموں کے ذریعے انسانیت کی خدمت کریں۔ ا نہوں نے شعبہ خواتین کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے  ہوئے کہا میری نظر میں انسانیت کی بہت بڑی خدمت خاموشی کے ساتھ سرانجام دے رہی ہیں۔ مختلف خاندانوں کے آپس میں رشتے طے کرنا اور ان میں ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھنا ہی اصل  کامیابی  ہے۔ اب تک بیشمار کامیاب رشتے اس پلیٹ فارم سے کرائے جا چکے ہیں جس پر انہوں نے مبارک باد دی۔طیب موسانی نے  احمد کمال مکی کی استعمال شدہ کپڑے کی سلسلے میں خدمات کو خاص طور پر سراہا ۔ تقریب کے دوران مرد سیکشن میں ایک کوئز شو بھی منعقد کیا گیا ۔ جس میں وسیم تائی، اسماعیل مینڈا، جاوید خیرانی ، شعیب سکندر، سراج آدمی جی اور طیب موسانی نے مہمانوں سے سوالات پوچھے اور تحائف تقسیم کیے۔  ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے وظائف کا اجرا ہو یا کسی بیوہ کے گھر کا چولہا جلانا یا استعمال شدہ کپڑے پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں ارسال کرنا ماسا کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ماسا کی شعبہ خواتین نہ صرف مملکت میں متحرک  ہے بلکہ فعال کردار ادا کر رہی ھے۔  ان کی تقریب کا نعرہ تھا " کل کے اجنبی آج کے دوست اور آنے والے کل کے رشتہ دار ‘‘  ۔بڑی تعداد میں فیملیز نے شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز عبد الرحمن خیمانی کی قرآن کریم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اسکے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم احمد کولسا والا نے پیش کی۔ تقریب میں  کمیونٹی کے  سینئر رکن  محمد چاپرا  مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی - صدر ماسا عرفان حاجی احمد کولسا والا نے   مہمانان کو خوش آمدید کہا اور ماسا کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے  ہوئے کہا بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہر جگہ باقی رہتی ھے۔ پروگرام کا اختتام پریونس حبیب نے جہاں دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا   -
مزید پڑھیں:- - -  -پاکستان بزنس کونسل دبئی کی تقریب، عبد الرزاق داؤد مہمان خصوصی
 

 

شیئر: