Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کے اداروں کی امداد روک دینگے ،اسرائیل

نیو یارک..اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کریں گے۔اسرائیلی وزیراعظم نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کو ایک ماہ میں جائزہ رپورٹ بنانے کا حکم دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں کو اسرائیلی امداداور اسرائیل میں اقوام متحدہ کے نمائندوں کی موجودگی کابھی جائزہ لیاجائےگا۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ ان تمام ملکوںکو جنہوں نے اسرائیل مخالف کردار ادا کیا سفارتی اور اقتصادی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے کئی اداروں کے لئے اپنے حصے کی امداد روک دے گا۔
 

شیئر: