Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد محمد بن سلمان نے ایٹمی ریسرچ پلانٹ سمیت 7منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھ دیا

    ریاض-  -- -  - سعودی ولی عہد نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی میںایٹمی اور تجدد پذیر توانائی سمیت 7اسٹراٹیجک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ان میں واٹر پلانٹ، جیناتی میڈیسن اور ڈرون بنانے والی فیکٹری شامل ہے۔ مملکت میں پہلا ایٹمی ریسرچ پلانٹ قائم ہوگا۔ سعودی جینیاتی لیبارٹری سعودی معاشرے کی موروثی خصوصیات کا پہلا نقشہ تیار کریگا۔ خفجی میں شمسی توانائی سے چلنے والا پہلا واٹر پلانٹ قائم ہوگا۔ یہ یومیہ 60 ہزار مکعب میٹر پانی فراہم کریگا۔ ینبع میں بھی شمسی توانائی سے کام کرنے والا واٹر پلانٹ قائم ہوگا۔ یومیہ پیداوار 5200مکعب میٹرہوگی۔
مزید پڑھیں:- -  - -مملکت کے تجارتی توازن میں 113فیصد کا اضافہ

شیئر: