پرتاپ گڑھ: کار اور ٹرک میں تصادم ،3افراد ہلاک
پرتاپ گڑھ۔۔۔۔ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پرتاپ گڑھ کے موہن گنج کے قریب واقع شاہراہ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا۔اس حادثے میں کار میں سوار 3افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال پہنچایا اور لاشوں کو سرد خانے میں جمع کرادیا۔ اطلاع کے مطابق چاروں دہلی سے واپس آرہے تھے کہ موہن گنج کے قریب ہائی وے پراُن کی کار تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ مرنیوالوں کا تعلق لیلا پوراور کنڈا سے ہے جبکہ تیسرے کے بارے میں علم نہ ہوسکا۔پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعدواقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔