Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی مہم سے لوٹنے والے کانگریس رہنما کی زبان کاٹ دی

رائے پور۔۔۔۔چھتیس گڑھ کے ضلع بھلائی میں انتخابی مہم ختم کرکے لوٹتے ہوئے یوتھ کانگریس کے رہنما کے ہونٹ اور زبان کاٹنے کا واقعہ سامنے آیا۔ یہاں ان دنوں اسمبلی انتخابات کے پیش نظرمختلف جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے۔یوتھ کانگریس کے رہنما راہول دانی سجا ریاستی اسمبلی نشست پر امیدوار ہیں۔وہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ دریائے وشوناتھ کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کرکے زخمی کرکے ہونٹ اور زبان کاٹ کر فرار ہوگئے۔راہگیروں اور علاقہ کے لوگوں نے بیہوشی کی حالت میں پڑے راہول کو اسپتال پہنچایاجہاں 5دن بعد انہیں ہوش آیا۔ضلع درگ کے ایس پی ڈاکٹر سنجیو شکلا نے کہا کہ راہول ہوش میں آنے کے بعد بولنے سے قاصر ہیں ۔ انہوں نے زبان کاٹنے کے واقعہ کو سیاسی کشمکش کا نتیجہ قراردیا۔
مزید پڑھیں:-  --  - -مسجد کا مینار منہدم کیاجائے، ہندوؤں کا مطالبہ، حالات کشیدہ
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: