Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتجاج سے متاثرہ شہریوں کے لیے ’’معاوضہ پیکیج‘‘ کا اعلان

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ملک بھر میں ہونے والے احتجاج، دھرنے اور مظاہروں میں متاثرہ شہریوں کو معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پنجاب حکومت کو ’’معاوضہ پیکیج‘‘ تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزیرا عظم کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں جن شہریوں کو املاک کو نقصان پہنچا ان کا ازالہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کو رہا کردیا تھا جس کے خلاف ملک بھر میں تین روز تک تحریک لبیک اور دیگر جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اس دوران شرپسند عناصر کی جانب سے توڑ پھوڑ بھی کی گئی اور شہریوں کی املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔
پولیس نے دھرنا ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک لبیک کے ہزاروں کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی آسیہ کی بریت کے خلاف ملک بھر میں ہونے والی توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -صوبائی وزیر اور سابق وزیر اعظم کے مابین سخت بیانات کا تبادلہ

شیئر: