Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب: سینیٹ کی 2 خالی نشستوں کے 10 امیدوار

لاہور:  پنجاب میں سینٹ کی 2 خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دو نشستوں کے لیے 10 امیدوار میدان میں ہیں جو کل دفتری اوقات کے اختتام تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ اس حوالے سے پولنگ 15 نومبر کو ہوگی۔
سابق سینیٹر ہارون خان اور سعدیہ عباسی کی خالی ہونے والی نشستوں سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر ظفر اقبال نے ذرئع ابلاغ کو بتایا کہ سینٹ کی دونوں خالی نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ۔ اس حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق خواتین کی ایک نشست پر 7 جبکہ مردوں کی ایک نشست پر 3 امیدوار میدان میں ہیں۔
مزید پڑھیں: - - - - -صرف ایک بینک کا ڈیٹا چوری ہوا،اسٹیٹ بینک

شیئر: