Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفتر خارجہ نے آسیہ مسیح کے بیرون ملک جانے کی تردید کردی

اسلام آباد:  دفتر خارجہ کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ آسیہ مسیح کی بیرون ملک روانگی کی خبریں غلط ہیں، بتایا گیا ہے کہ آسیہ پاکستان ہی میں موجود ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آسیہ بی بی کی ملک سے باہر جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو 31 اکتوبر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا تھا جس کے بعد گزشتہ شب اس کی رہائی عمل میں لائی گئی۔ اس حوالے سے آسیہ کے وکیل سیف الملوک ایڈووکیٹ نے بھی رہائی کی صدیق کی ہے۔
ملتان جیل سے آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد غیر ملکی ذرائع ابلاغ سمیت مقامی میڈیا پر بھی خبریں زیرگردش ہیں کہ آسیہ مسیح کو نورخان ائربیس راولپنڈی سے خصوصی طیارے کے ذریعے ہالینڈ روانہ کردیا گیا ہے اور طیارے میں اس کے اہل خانہ کے علاوہ پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں اس حوالے سے تحریک لبیک پاکستان نے ردعمل میں کہا ہے کہ آسیہ بی بی کی رہائی حکومت سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اس طرح بدعہدی کی سیاہ تاریخ رقم کی گئی ہے ۔
 
مزید پڑھیں: - - - -پنجاب: سینیٹ کی 2 خالی نشستوں کے 10 امیدوار

شیئر: