Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں آتشبازی کیخلاف 122شکایات درج،31گرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔فضا میں ہر سو دھوئیں کی چادریں تنی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ دیوالی پر بے تحاشہ آتشبازی کے باعث فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس سے سانس کے مریضوں اور عام انسانوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔یہ حالت اسوقت ہے جب سپریم کورٹ نے دیپاولی کے موقع پر آلودگی پھیلانے والے پٹاخوں اور آتشبازی کے سامان کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کررکھی ہے۔سپریم کورٹ نے آتشبازی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پٹاخے جلانے کیلئے رات 8بج سے 10بجے کا وقت مقرر کررکھا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے محکمہ پولیس کو ہدایت دی تھی کہ پٹاخوں پر عائد پابندی پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے۔ خلاف ورزی پر متعلقہ علاقے کے ایس ایچ اوکو ذمہ دارقراردیا جائیگالیکن تمام احکامات اور ہدایت کے باجوداہالیان دہلی نے جم کر آتشبازی کی۔دہلی پولیس کے مطابق جنوب مشرقی دہلی میں آتشبازی کی57خلاف ورزیاں درج کی گئیں اور 140کلو آتشبازی کی اشیاء اور پٹاخے ضبط کئے گئے۔ دواریکا علاقے میں 42شکایات درج کی گئیںاور200کلو گرام پٹاخے برآمد کئے گئے۔جنوبی دہلی میں 23ایف آئی آر دج کرکے 17 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ان کے قبضے سے 278کلو گرام پٹاخہ ضبط کیا گیا۔ شمالی دہلی سے14افراد گرفتار کئے گئے۔پولیس کے سینیئر افسر نے بتایا کہ چند مقامات پر لوگوں نے مقررہ وقت کے بعد بھی آتشبازی کا مظاہرہ کیا اور پٹاخے چھوڑے۔ ان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:-  - -فیض آباد کے بعد احمد آباد کا نام بدلنے کی تیاری
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: