Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی، دھابیجی ٹرین مالی خسارے کا شکار؟

کراچی ...کراچی سے دھابیجی کے لئے شرو ع کی جانے والی لوکل ٹرین پہلے ہفتے میں مطلوبہ ریونیو اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ۔حکام نے اوقات کی تبدیلی سمیت نئی تجاویز پر غور شرعو کردیا ۔ذرائع کے مطابق دھابیجی ایکسپریس ابتدا میں ہی بڑے مالی خسارے کا شکارہوگئی ۔پہلے ہفتے میں دھابیجی ایکسپریس مطلوبہ ریونیو اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔دھابیجی کراچی لوکل ٹرین میں546 مسافروں کی گنجائش ہے ۔ دھابیجی سے کراچی لوکل ٹرین میں صرف10 فیصد مسافر سفرکرتے ہیں۔ کراچی سے دھابیجی کے لئے ٹرین میں بمشکل40 فیصد مسافر سفر کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزرات ریلوے نے دھابیجی ایکسپریس کے لئے نئی تجاویز پرغورشرع کردیا ۔ دھابیجی ایکسپریس کی آمد وروانگی کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔دھابیجی ایکسپریس کی کامیابی کے لئے ریلوے حکام کی سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔ ٹرین کے اسٹاپ بڑھانے اور مارکیٹنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ٹرین کی تشہیر کے لئے پمفلٹ شائع کئے جائیں جبکہ کیبل سروس سے استفادہ کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق دھابیجی ایکسپریس کی مارکیٹنگ کے لئے نجی اداروں سے مدد لی جائےگی۔

شیئر: