Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کے سابق وزیر 600کروڑ روپے کی دھوکہ دہی معاملے میں گرفتار

    بنگلورو-  - - -بنگلورو کرائم برانچ نے بی جے پی کے سابق وزیر اورتاجر جی. جناردن ریڈی کو گرفتار کر لیا ۔ ایمبیڈنٹ گروپ رشوت خوری معاملے میں پولیس ان کی تلاش میں طویل عرصے سے سرگرداں تھی۔انہوں نے پولیس کے سامنے پیش ہونے سے قبل ویڈیو بیان جاری کرکے کہا تھا کہ وہ کہیں فرار نہیں ہوئے اورانہوں نےکرائم برانچ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔ریڈی نے کہا کہ مجھے پولیس پر پورا اعتماد ہے اور وہ بغیر سیاسی دباؤکے اپنی کارروائی انجام دیگی۔واضح ہو کہ بی جے پی کے سابق وزیر جناردن ریڈی گزشتہ3 دنوں سے لاپتہ تھے۔ ان پر بدعنوانی کے کئی الزامات ہیں۔ وہ 3 سال جیل میں بھی گزار چکے ہیں۔ ریڈی 2015 سے ضمانت پر ہیں۔ ریڈی پر الزام ہے کہ انہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے 600 کروڑ روپے کے گھوٹالہ معاملہ میں شامل کمپنی ایمبیڈنٹ مارکیٹنگ اور اس کے مالک احمد فرید کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحقیقات سے بچانے کے لئے 18 کروڑ روپے کا سودا کیا تھا۔ اطلاع کے مطابق رشوت معاملہ میں جناردھن ریڈی کو گرفتار کرکے24 نومبر تک جیل بھیج دیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -گریٹر نوئیڈا میں موت کے ثبوت درخت پر لٹکادیئے گئے
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: