Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشری بی بی کی بے سہارا خواتین سے ملاقات

لاہور...وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے نے فاونٹین ہاوس کا دورہ کیا۔ بے سہارا خواتین اور بچوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔ ان کی دوست فرح خان بھی ساتھ تھیں۔اس موقع پر بشری بی بی نے کہا کہ ضرورت مند اور مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں۔ مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے۔انہوںنے فاونٹین ہاوس کی انتظامیہ کو ادارے کی بہتری کے لئے تعاون کا بھی یقین دلایا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بے سہارا افراد کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔بشری بی بی نے خواتین اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

شیئر: