شریف برادران اعصاب پر سوار ہیں،مریم اورنگزیب
اسلام آباد...مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ حکومت میں ہونے کے باوجود عمران خان اور وزراءکے اعصاب پر نواز شریف اور شہباز شریف سوار ہیں ۔فواد چوہدری ہر پریس کانفرنس سے پہلے اپنے پچھلے سال کے بیانات کی قوم سے معافی مانگا کریں۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ فواد چوہدری پریس کانفرنس سے پہلے وضاحت کیا کریں کہ وہ بحیثیت نیب ترجمان بات کر رہے ہیں یا حکومتی ترجمان ۔انہوںنے کہا کہ فواد کی پریس کانفرنس ، چور کوئی واردات ڈالنے والے ہیں ، عوام جاگتی اور ہوشیار رہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو چاہئے کہ پشاور میٹرو کے کھڈوں ،، بلین ٹری سونامی ، خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن کی کرپشن ثابت ہونے پر بھی قوم سے خطاب کریں ۔ انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری وفاداری نبھانے کی کوشش میں الفاظ اور ذہن کا ربط برقرار نہیں رکھ پاتے۔ فواد چوہدری ہر پریس کانفرنس سے پہلے اپنے پچھلے سال کے بیانات کی قوم سے معافی مانگا کریں ۔