ریاض۔۔۔۔ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران یومیہ 5لاکھ بیرل تیل کم برآمد کرے گا۔ الفالح نے اتوار کو او ظبی میں اوپیک او راس کے اتحادیوں کے درمیان تیل پیداوار معاہدے کی نگران کمیٹی میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم 2019ء کے دوران تیل کا اضافی ذخیرہ کم از کم حد تک لانا چاہتے ہیں۔ الفالح نے کہا کہ اوپیک کو اپنی پیداوار گھٹانی پڑے گی۔ انہوں نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ آئندہ برس تیل منڈی میں پٹرول کی رس حد سے زیادہ ہو گی۔اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیل پیداوار میں کمی لانا پڑے گی۔