Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام پر ایک بار پھر ’’بوجھ‘‘ ڈالا جائے گا؟

اسلام آباد:  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں عوام پر ایک بار پھر بوجھ ڈالے جانے کا خدشہ ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا کو دی گئی تجویز پر عمل کے نتیجے میں بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے درخواست پر سماعت 14 نومبر کو نیپرا کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔ قبل ازیں وفاقی کابینہ بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے چکی ہے اور حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں بھی 10 سے 143 فیصد تک اضافہ کیا جا چکا ہے ۔
مزید پڑھیں:-  - - -سزائے موت کے 311 قیدی

شیئر: