مذاہب کے درمیان تصادم سے مشکلات میں اضافہ ہوا، محمد العیسیٰ
جدہ- - - - رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے واضح کیا کہ اسلامی پیغام پر ہمیں توجہ دینا ہو گی۔ مذہبی اور تمدنی اختلاف رکھنے والوں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت حسن ظن کا اہتمام کرنا ہو گا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ غلط فہمی لاتعلقی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اگر ہم لوگ اغیار کے ساتھ رحمدلی کا معاملہ کریں او رانہیں تہذیب و شائستگی کے ساتھ دین حق سے روشناس کرائیں تو ممکن ہے اغیار دین حق قبول کر لیں۔ وہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں منعقدہ الاعتدال ایوارڈ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ امسال یہ ایوارڈ ڈاکٹر العیسیٰ ہی کو دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ ہم سب انصاف اور اقدار کی علمبردار ریاست میں اعتدال کے کارواں سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہو ںنے ایوارڈ ملنے پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ انہو ںنے واضح کیا کہ تاریخ نے ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ مذاہب کے درمیان تصادم او رکشمکش کا نتیجہ مزید مشکلات ہی کی صورت میں برآمد ہوا اور اس کی وجہ سے اسلام کی اشاعت معطل ہوئی۔