Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایف بی آر کا اعظم سواتی کی معلومات افشا کرنے سے انکار

اسلام آباد:  فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو معلومات دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اس حوالے سے قانونی رائے کے لیے ریفرنس تیار کرکے لا ڈویژن کو ارسال کردیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے تیار کیے گئے ریفرنس کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 216 کے تحت ٹیکس دہندگان کی معلومات افشا نہیں کی جا سکتیں اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قید و جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کے معاملے میں تشکیل پانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی قانونی پوزیشن نوازشریف کیس کے لیے بننے والی جے آئی ٹی سے مختلف ہے۔ایف بی آرسپریم کورٹ کی ہدایات و احکامات کے بغیر معلومات فراہم نہیں کرسکتا ہے ۔
دوسری جانب جے آئی ٹی کے سربراہ میر واعظ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس حوالے سے عدالت عظمیٰ اور چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ نے ایف بی آرسے اعظم سواتی کے انکم ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی تفصیلات مانگی تھیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -کرپشن کا طوفان،اسٹیٹ بینک کی پراسرار خاموشی؟

شیئر: