ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے،کورکمانڈرز کانفرنس
راولپنڈی...کور کمانڈر کانفرنس میں ملک میں قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا کہ قانون کی بالادستی سے ملک ترقی کرے گا۔ ریاست کی رٹ قائم کرنے کےلئے اداروں کی حمایت جاری رکھی جا ئے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں جیو اسٹریٹجک اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز، پاک۔ افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب، مشرقی سرحد کی صورتحال بالخصوص ہندوستانی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کے امور زیر غور آئے ۔ ملک کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔