جدہ: جدہ اور قرب وجوار میں رات ایک بجے سے موسم غیر یقینی ہوگا۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہاہے کہ جدہ سمیت مکہ مکرمہ ریجن کی بیشتر کمشنریوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بجے سے جمعرات شام 5بجے تک بارش متوقع ہے۔
محکمہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، شفا، ہدا، میسان، الخرمہ، رنیہ، جدہ، رابغ، اللیث، عسفان، ذہبان، ثول، الشعیبہ، القنفذہ الکامل سمیت قرب وجوار کے تمام علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔گرد وغبار بھی ہوگا۔
-
تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ جوائن کریں
تنبيه - #منطقة_مكة_المكرمة - #مكة_المكرمة
#الإنذار_المبكر #طقس_السعودية#الهيئة_العامة_للأرصاد_وحماية_البيئة pic.twitter.com/IbLIg2Tz4Q— الأرصاد وحمايةالبيئة (@PmeMediacen) November 13, 2018