چین سے سعودی عرب سے بڑا معاشی پیکیج؟
جمعرات 15 نومبر 2018 3:00
اسلام آباد...چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاولی چیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کو موجودہ مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے اور مستقبل کے سماجی و معاشی چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کرنے کیلئے بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ چین نے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں براہ راست 20فیصد سرمایہ کاری کی۔ کوئی بھی تیسرا ملک سی پیک کا حصہ بن سکتا ہے اس حوالے سے آئندہ جے سی سی میں بات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کو سعودی عرب سے بھی بڑھ کر معاشی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔ چینی کمرشل بینک پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لئے کریڈٹ لائنز قا ئم کررہے ہیں۔