Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرے سے بالوں کی سجاوٹ‎

بالوں کی سجاوٹ کے لیے پھولوں کا استعمال ہمیشہ سے فیشن اور روایات کا حصہ رہا ہے ۔ کبھی لڑی کی شکل میں اور کبھی پھولوں سے سجے گجرے شادی بیاہ کی تقریبات میں ہیئر اسٹائل کو مزید خوبصورت بنانے اور منفرد انداز میں آپ کو ایک دلکش اور دلفریب تاثر دینے کا سبب بنتے ہیں ۔ گجرے کو بالوں کے جوڑے پر مکمل لپیٹنا خوبصورت تاثر قائم کرتا ہے ۔ یہ انداز اپنانے کے لیے نہایت نفاست سے گجرے کی ہر لڑی کو جوڑے پر لپیٹتی جائیں یہاں تک کہ پورا جوڑا پھولوں سے ڈھک جائے ۔ اسکے لیے چنبیلی کے پھولوں کا نازک گجرا استعمال کریں ۔ ایک اور دلکش انداز یہ بھی ہے کی جوڑا بنانے کے دوران گجرے کی لمبی لڑیاں بالوں میں لپیٹتی جائیں ۔ اس طرح آپ کے بال نہایت خوبی سے سجے نظر آئیں گے ۔ یہ انداز ہلکا پھلکا اور اسٹائلش ہے اور لڑکیوں کے لیے نہایت مناسب ہے ۔ اگر آپ نے ڈونٹ بن  بنایا ہے تو اسٹائلنگ کے لیے دو رنگ پر مشتمل گجرا جوڑے کے گرد لپیٹ کر لگائیں ۔ اسکے علاوہ آپ گلاب یا ٹیولپ کے پھول کو مناسب سائز میں کاٹ کر بطور گجرا استعمال کر سکتی ہیں ۔ انہیں جوڑے کے اوپری جانب لگایا جاتا ہے ۔ سفید پھول کے گجرے ہر قسم کے ملبوسات پر استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔ البتہ رنگین پھول استعمال کرتے ہوئے اپنے لباس کے رنگوں کو مدنظر رکھیں ۔
یہ بھی پڑھیں:گرتے بالوں کی پریشانی سے نجات پائیں

شیئر: