خاشقجی پر سعودی تحقیقات صحیح جہت میں ہیں، فرانس اور امریکہ
پیرس۔۔۔جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق تحقیقات کے نتائج کے اعلان پر علاقائی اور بین الاقوامی ردعمل کا تانتا بندھ گیا۔ امریکہ اور فرانس نے واضح کیا کہ سعودی پبلک پراسیکیوشن خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات صحیح جہت میں کررہی ہے۔ بحرین، پاکستان، امارات ، مصر اور جبوتی نے ایک بار پھر خاشقجی قتل کیس کو سیاسی رنگ دینے یا بین الاقوامی قضیہ بنانے یا اسے مملکت کے امن و امان سے کھیلنے کا ذریعہ بنانے کی کوششوں کو مسترد کردیا۔