شادیاں آسان بنانے کی کوشش ، بنگلورو میں 23 نومبر سے مفت ’’روبرو ‘‘پروگرام کا آغاز
بنگلورو۔۔۔مسلم معاشرے میں شادیوں کو آسان بنانے اورمناسب جوڑوں کی تلاش میں سرگرداں افراد کی مددکیلئے بنگلورو میں پانچواں’’ روبرو ‘‘پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 23تا25نومبر بنگلورو کے قدوس صاحب عیدگاہ میں روبرو پروگرام منعقدہوگا۔’’روبرو ‘‘پروگرام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اب تک اس پروگراموں کے ذریعہ5 ہزار سے زائد رشتے طے پا چکے ہیں۔ اس مرتبہ کا پروگرام کل ہند سطح پرمنعقد کیاجارہا ہے۔ منتظمین نے کہاکہ بڑے شہروں میں والدین بچوں کی شادیوں کے سلسلے میں کافی پریشان رہتے ہیں۔ مناسب رشتہ کی تلاش میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلہ کے پیش نظرگزشتہ4 برس سے روبرو پروگرام کا سلسلہ شروع کیاگیاہے۔ اس مرتبہ بھی ڈاکٹر،انجینیئر، ٹیچروتجارت پیشہ افراد کیلئے الگ الگ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔ لڑکا اور لڑکی کے والدین آمنے سامنے بیٹھ کررشتہ سے متعلق ضروری معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں