’’کچھ لوگ کام کرتے ہیں اور بعض کریڈٹ لیتے ہیں‘‘، سونیا گاندھی
نئی دہلی- - - - کانگریس کی سابق چیئرپرسن سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کا نام لئے گئے بغیر ان پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کچھ لوگ کام کرتے ہیں اور بعض کریڈٹ لینے کے لئے بیتاب رہتے ہیں‘‘۔ سونیا گاندھی نے اندرا گاندھی امن ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نےاپنے آپ کوکبھی ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی کسی کام کا کریڈٹ لیا۔ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیئرپرسن نے کہاکہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے وزیراعظم اندر گاندھی کے ساتھ ڈیڑھ عشرے تک کام کیا۔انہوں نے10 برس تک وزیراعظم رہتے ہوئے کبھی بھی خودنمائی نہیں کی بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔