لندن کے کنگ کراس کا چھوٹا خوبصورت لیکن سستا ہوٹل
لندن - - -- برطانوی دارالحکومت لندن میں رہائش اختیار کرنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔ ہاسٹل اور لاجز انتہائی مہنگے داموں دستیاب ہوتے ہیں جبکہ ہوٹلوں میں قیام کرنا اور بھی مشکل ہوتا ہے۔ اس حوالے سے لندن کے ہوٹلوںو غیرہ کا جائزہ لینے کے بعد جو رپورٹ جاری ہوئی ہے اس میں کنگ کراس پر واقع گریٹ ناردرن ہوٹل سب سے نمایاں ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ہوٹل خوبصورت اور دیدہ زیب ہی نہیں بلکہ نسبتاً کم قیمت پر بھی دستیاب ہے اور سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں کے کھانے بھی لذیذ اور لاجواب ہیں اورا ندرونی آرائش اور دیگر سہولیات بھی اسے دیگر ہوٹلوںسے ممتاز بناتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کنگ کراس کا علاقہ کسی زمانے پر ریلوے سرگرمیوں کا مرکز رہتا تھا تاہم یہ ان دنوں کی بات ہے جب علاقے میں ریلوے کی حکمرانی تھی۔ ٹرینیں چلتی تھیں اور مسافروں کی آمد ورفت جاری رہتی تھی۔ اسی وجہ سے یہاں مسافروں کیلئے بڑی لیکن عام قسم کی قیام گاہیں بنائی گئی تھیں او راب یہ ہوٹل بھی اسی قیام گاہ کو جدید شکل دیکر تیار کیا گیا ہے۔