Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان آج حدود شمالیہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے

جمعرات 22نومبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان آج حدود شمالیہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
٭ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی صدر جی ٹوئنٹی میں ملاقات کرینگے، کریملن
٭ شام سے نکلنے کی شرط پر ایران کی سزاﺅں میں تخفیف کی روسی پیشکش
٭ حوثیوںاور یمنی حکومت کے درمیان سویڈن میں ہونے والے مذاکرات پر صلاح و مشورے شروع
٭ غزہ پر لشکر کشی کی دھمکیوں پر عملدرآمد سے قبل مصر نے فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے درمیان مصالحت کی کوششیں تیز کردیں
٭ اماراتی عدالت نے جاسوسی کے الزام پر برطانوی شہری کو سزائے عمر قید سنادی
٭ داعش کی سرگرمیوں میں اضافے کے بعد الموصل میں عسکری سرگرمیاں تیز
٭ 10لاکھ سے زیادہ عراقی تارکین اپنے گھر واپس نہیں آئے، خصوصی رپورٹ
٭ یمنی فوج کی صعدہ میں پیشرفت، الحدیدة میں جھڑپیں جاری
٭ اسرائیل نے بیت المقدس کے وسط میں واقع فلسطینی کیمپ کی دکانیں منہدم کردیں
٭ اسرائیلی وزیر نے صدی کے سودے کے سلسلے میں وقت نہ گنوانے کا ٹرمپ کو مشورہ دیدیا
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: