Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی صحت پر توجہ دینے لگے

نئی دہلی ..... ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 20سے45سال کی عمر کے ہندوستانی شہری روز مرہ کی زندگی کے دوران پیدا ہونے والی بیماریوں کےلئے اپنے ڈاکٹروں سے رابطہ کرتے رہتے ہیں۔ زائد عمر کے ہندوستانیوں میں ڈاکٹر وںسے رابطے کرنے اور علاج کرانے کا رحجان کم ہوتا جارہا ہے۔رپورٹ کہاگیا کہ ذیابیطس ،عارضہ قلب کینسر اور بلند فشار کے امراض میں مبتلا 45فیصد ہندوستانی نوجوان اپنے ڈاکٹروں سے نہ صرف رابطہ رکھتے ہیں بلکہ اپنے علاج پر توجہ بھی دیتے ہیں تاہم بڑی عمر کے افرادستی دکھاتے ہیں۔رپورٹ کی تیار ی کےلئے یکم جنوری 2016ءسے اب تک12مہینے کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔ڈیٹا اکٹھا کرنے کےلئے لیبارٹری ٹیسٹ ،ڈاکٹروں سے ملنے کے اوقات ا ور میڈیکل اسٹورز سے ادویہ لینے کی تعداد کو جمع کیاگیا تھا۔ہندوستانی شعبہ صحت کو بہتری کی جانب قرار دیاگیا ہے ۔رپورٹ میں اعتراف کیاگیا کہ اب لوگ اپنی صحت پر توجہ دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ذیابیطس ،عارضہ قلب،کینسر ،بلند فشار خون،اور دیگر جان لیوا بیماریوں کے علاج کےلئے ہندوستانی نظام صحت میں40فیصد تمام اسپتال ماہر ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق35فیصد بیرونی مریض اسپتالوں میں چیک اپ کراتے ہیں۔ 

شیئر: