Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقل کفالہ لینا چاہتاہوں، کیا کروں؟

  • س: ریاض سے امجد نعیم علی کا سوال ہے کہ’’ میں اپنے موجودہ کفیل سے نقل کفالہ لینا چاہتا ہوں ۔ کیا یہ ممکن ہے یا کسی دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا؟
کیا آپ کو کوئی قانونی مسئلہ درپیش ہے، ہم سے مشورہ کریں
  • ج:صورت موجودہ میں آپ نے یہ نہیں لکھا کہ آپ کا پیشہ کیا ہے اور کتنے عرصے سے مملکت میں مقیم ہیں تاہم آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ وزارت محنت کے قانون کے مطابق کفالت کی تبدیلی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں۔ ممنوعہ پیشے یعنی وہ پیشے جو سعودیوں کیلئے مخصوص ہیں ان پر کسی غیر ملکی کو ورک پرمٹ جاری نہیں کیاجاسکتا جو اقامے کے لئے لازمی ہے تاہم نقل کفالہ کیلئے آجر کا راضی ہونا ضروری ہے ۔ جس کمپنی یا ادارے میں آپ ملازمت کرتے ہیں، اگر وہ قانونی تقاضے پورا کررہی ہے اور کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہ ہو تو نقل کفالہ کمپنی کے ذمہ داران کی مرضی سے حاصل کیاجاسکتا ہے۔ 

 

شیئر: