غیر ملکی سرمایہ کاری کا لائسنس استرولبز کمپنی کو دے دیاگیا
جمعرات 22 نومبر 2018 3:00
ریاض- - - - - پبلک انویسٹمنٹ اتھارٹی نے استرولبز کمپنی کو غیر ملکی سرمایہ کاری کا لائسنس جاری کردیا۔ یہ پہلی کمپنی ہے جسے اس طرح کا لائسنس جاری کیاگیا ہے۔ یہ کمپنی سعودی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کمپلیکس قائم کرے گا، خصوصی تربیتی کورس کرائے گی اور سعودی مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار لانے کیلئے ترغیبی پروگرام بھی منعقد کرے گی۔ پبلک انویسٹمنٹ اتھارٹی اور استرولبز کمپنی نے مملکت میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آنے پر آمادہ کرنے کیلئے مشترکہ مہم چلانے کا معاہدہ بھی کیا ہے۔ اس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 100 فیصد مالکانہ حقوق والے لائسنس دیئے جائیں گے۔ سعودی ویژن 2030 کے تحت اقتصادی وسائل میں تنوع اور مختلف جہتی ٹیکنالوجی لانے کیلئے اس قسم کی سہولتیں دی جائیں گی۔ مذکورہ کمپنی کے بانی شریک محمد مکی نے بتایا کہ گزشتہ 5برس کے دوران ان کی کمپنی نے مملکت میں لائسنس رکھنے والی عالمی کمپنیوں کو سائبان فراہم کیا۔